كيا عورت کے لیے بھي كالي مهندی يا كلر بالوں ميں لگانا ناجائز هے؟
اصل مہندی کا رنگ سیاہ نہیں ہوتا، لہذا اصل مہندی لگانا مرد و زن دونوں کے لیے جائز ہے، البتہ سیاہ خضاب یا کالی مہندی از روئے حدیث ممنوع ہے، اس حکم میں مرد و زن میں کوئی فرق نہیں ہے؛ لہٰذا عورت کے لیے بھی بالوں پر خالص کالا رنگ لگانا جائز نہیں ہے، خواہ وہ مہندی کا ہو یا کوئی اور چیز۔ فقط واللہ
فتوی نمبر : 144204200898
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن