عورت کے بال الجھے ہو نے کی وجہ سے اسٹریٹ کروانا جائز ہے کہ نہیں؟
خواتین کے لیے اپنے بالوں کو کٹوانا ناجائز ہے، البتہ بال کو کٹوائے بغیر سنوارنا جائز ہے، لہذا صورت مسئولہ میں بال سیدھے کروانے میں اگر بال کٹوانا نہ پڑتے ہوں، تو بال سیدھے (اسٹریٹ) کروانے میں شرعا کوئی حرج نہیں۔
رد المحتار علي الدر المختار میں ہے:
"وفيه: قطعت شعر رأسها أثمت ولعنت زاد في البزازية وإن بإذن الزوج لأنه لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق.
(قوله لا طاعة لمخلوق إلخ) رواه أحمد والحاكم عن عمران بن حصين اهـ جراحي (قوله والمعنى المؤثر) أي العلة المؤثرة في إثمها التشبه بالرجال فإنه لا يجوز كالتشبه بالنساء. "
(كتاب الحظر والإباحة، فصل في البيع، ٦ / ٤٠٧، ط: دار الفكر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144510102145
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن