بندہ نہانے کے لیے کسی برتن میں پانی گرم کرکے بالٹی میں انڈیلے،یانل سےآنےوالا گرم پانی بھی بالٹی میں بہتے ہوے بھاپ پیداکرے ،اور وہ انسان کےاندر چلاجاے ،تو کیا اس سےروزہ فاسد ہوجائےگا؟
صورتِ مسئولہ میں غیر اختیاری طور پر پانی کی بھاپ کے اندر چلے جانے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا ،البتہ روزے دار کا اپنے اختیار سے پانی کی بھاپ لینے سے روزہ فاسد ہو جائے گا ،صرف قضالازم ہو گی ،کفارہ لازم نہیں ہو گا۔
فتاوی شامی میں ہے:
'ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عوداً أو عنبراً لو ذاكراً؛ لامكان التحرز عنه، فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي'.
(کتاب الصوم ،باب ما یفسد الصوم ومالایفسد، ٢/ ٣٩٥، ط: سعيد)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144509100893
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن