بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 ذو القعدة 1445ھ 19 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بوقتِ ذبح جانور کا منکا توڑنا


سوال

بوقتِ ذبح جانور کا منکنا توڑنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

جانور کی گردن میں ایک ہڈی کا جوڑ ہے جس کو گردن پیچھے کی طرف موڑ کر کھولا جاتا ہے، اس کو "منکا توڑنا"  کہا جاتا ہے،  منکا  توڑنے کی وجہ سے  خون مکمل خارج ہونے سے پہلے ہی جانور مر جاتا ہے، جانور کو ذبح کرتے وقت منکا توڑنا مکروہ ہے، اس لیے ایسا نہیں کرنا  چاہیے، اس سے جانور کو تکلیف ہوتی ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 296):

’’(و) كره كل تعذيب بلا فائدة مثل (قطع الرأس والسلخ قبل أن تبرد) أي تسكن عن الاضطراب وهو تفسير باللازم كما لايخفى.‘‘

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201020

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں