بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا فرشتوں کو ایصالِ ثواب کیا جاسکتا ہے؟


سوال

 کیا فرشتوں کے نام فاتحہ ہو سکتی ہے؟ کیا فرشتوں کے نام ایصالِ ثواب کیا جاسکتا ہے؟

جواب

ایصالِ ثواب مکلفین کو کیا جاتا ہے اور مکلف انسان اور جنات ہیں، یہی وجہ ہے کہ انبیاءِ  کرام علیہم السلام کو ایصال ثواب کرنا درست ہے حالانکہ وہ معصوم ہیں اور فرشتوں کے لیے ایصال ثواب کرنا شرعًا درست نہیں۔

روح المعاني (1/ 341):

"فإن الملائكة معصومون لايعصون الله ما أمرهم ويفعلون ما يؤمرون  لايستكبرون عن عبادته ولايستحسرون  يسبحون الليل والنهار لايفترون."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201346

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں