میرا چھوٹا بیٹا ہے اس کا نام محمد صفوان ہے، اب اس کا نام "ب" فارم وغیرہ میں لکھنا ہے ،انگریزی اور اردو میں کیسے لکھیں ؟ Safwan ایسا لکھنا درست ہے؟
سائل کے بیٹے کا پورا نام چوں کہ محمد صفوان ہے،اس لیے بہتر یہ ہےکہ "ب" فارم میں بھی چاہے رومن میں ہو یا اردو میں پورا نام لکھا جائے،رومن میں اس کی اسپیلنگ یوں ہے:
"muhammad safwan"
البتہ مزید تسلی کےلیے کسی ماہر سے اطمینان کرلینا چاہیے۔
حدیث شریف میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "بے شک تم لوگ قیامت کے دن اپنے اور اپنے آباء و اجداد کے ناموں سے پکارے جاؤگے، لہٰذا تم اچھے نام رکھو۔"
مشکاۃ المصابیح میں ہے:
"وعن أبي الدرداء رضي الله عنه قال: «قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم» " رواه أحمد، وأبو داود."
(كتاب الآداب، باب الأاسامي، الفصل الثاني، ج: 3، ص: 1347، رقم: 4768، ط: المكتب الإسلامي)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144510101469
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن