ازور نام کے معنی کیا ہیں؟ ایک جگہ "خوبصورت چہرے والا"، دوسری جگہ پر "زیادہ ملاقاتی"۔ اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟
ازور کے معنی زیادہ ملاقاتی کے آتے ہیں۔ (القاموس الوحید، المادّہ: زور، ص:726، ط:ادارۃ الاسلامیات)
معنی کے اعتبار سے نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں تاہم بہتر یہ ہے کہ کوئی اور با معنی یا صحابی کے نام پر نام رکھ لیا جائے۔فقط واللہ اعلم۔
فتوی نمبر : 144212202205
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن