ازواجِ مطہرات میں سے کس کا مہر سب سے زیادہ تھا اور کتنا تھا؟
ازواجِ مطہرات میں سے سب سے زیادہ مہر امِ حبیبہ رضی اللہ عنہا کا تھا، آپ ﷺ کا یہ نکاح بطورِ وکیل حبشہ کے بادشاہ "اصحمہ/ نجاشی" نے پڑھایا تھا، اور مہر کی یہ مقدار بھی انہوں (نجاشی) نے اپنی طرف سے مقرر کرکے ادا کی تھی، اس کی مقدار چار ہزار درہم تھی، یعنی موجودہ وزن کے حساب سے 12کلو، 247 گرام،2 ملی گرام چاندی ہے۔
سنن أبي داود ت الأرنؤوط (3/ 445):
"عن أُمِّ حبيبة: أنها كانت تحتَ عُبيدِ الله بن جحش، فماتَ بأرض الحبشةِ، فزوَّجها النجاشيُّ النبيَّ صلَّى الله عليه وسلم، و أمهرها عنه أربعةَ آلافٍ، و بعث بها إلى رسول الله صلَّى الله عليه وسلم مع شُرَحْبيلَ ابنِ حَسَنةَ."
مزید تفصیل کے لیے سیرۃ المصطفیٰ ﷺ (از حضرت مولانا محمد ادریس کاندہلوی رحمہ اللہ) جلد 3 ملاحظہ کیجیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144207200653
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن