اضواء نام کا کیا مطلب ہے اور لڑکی کا نام رکھنا کیسا ہے؟
اضواء: ضوء کی جمع ہے،ضوء کا معنی ہے روشنی ؛ لہذا اضواء کا معنی ہوگا روشنیاں، اجالے ۔ لڑکی کایہ نام رکھنا درست ہے۔
المحکم والمحیط الاعظم میں ہے:
"الضوء والضوء معروف، والجمع أضواء".
(المحكم والمحيط الأعظم: الضاد والهمزة والواو ض وأ (8/ 255)، ط.دار الكتب العلمية - بيروت، الطبعة الأولى:1421 هـ =2000 م)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144402100579
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن