بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت موسیٰ علیہ الصلاۃ والسلام کا عصا کس چیز کا تھا؟


سوال

موسیٰ  علیہ الصلاۃ والسلام کے پاس جو عصا تھا وہ کس چیزکا تھا مٹی کا لوہےکا پیتل کا یالکڑی کا؟

جواب

صورت مسئولہ میں حضرت موسیٰ علیہ الصلاۃ والسلام کے پاس جو عصا تھا وہ لکڑی کا تھا۔

حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:

’’اس سوال میں یہ حکمت بھی ہے کہ آگے اس عصا کو جو ان کے ہاتھ میں تھی ایک سانپ اور اژدھا  بنانا تھا؛ اس لیے پہلے ان کو متنبہ کر لیا کہ دیکھ لوتمہارے ہاتھ میں کیا چیز ہے، جب انھوں نے دیکھ لیا کہ وہ لکڑی کا عصا ہے تو تب اس کو سانپ بنانے کا معجزہ ظاہر کیا گیا‘‘

(معارف القرآن، ج: ۶، صفحہ: ۷۳، ط: ادارۃ المعارف)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507100230

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں