بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اذفیہ نام رکھنا


سوال

لڑکی کا نام اذفیہ رکھنا کیسا ہے ؟ اور اذفیہ کا معنی کیا ہے ؟ اذفیہ عربی زبان کا لفظ ہے یا نہیں ؟

جواب

صورت مسئولہ میں  اذفیہ کا لفظ  عربی ، اردو ،اورفارسی کی لغت کی کسی کتاب میں نہیں ملا  لہذالڑکی کااذفیہ نام نہ رکھاجائےنیز نام رکھنے میں بہتر یہ ہے کہ امہات المومنین، صحابیات رضی اللہ عنھن،  صالحات کے نام کے مطابق رکھے جائیں ،یاکوئی ایسانام رکھیں جو بامعنی ہو،مہمل لفظ نہ ہو ،ناموں کے سلسلہ میں ہماری  ویب سائٹ سے بھی استفادہ کیا جا سکتاہے۔

المھذب فی اختصارسنن الکبیر میں ہے:

"هشيم، عن داود بن عمرو، عن عبد الله بن أبي زكريا الخزاعي (2) عن أبي الدرداء قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم؛ فأحسنوا أسماءكم"

(‌‌كتاب العقيقة،8/885،ط:دار الوطن للنشر)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144409100045

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں