بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اعضاء سن اوربے حس ہوجائیں تو وظیفہ


سوال

 میرے ہاتھ صبح اور شام  کے وقت اچانک سن اور بے حس ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے اور کام وغیرہ نہیں کرسکتا، براۓ مہربانی کوئی اچھاسا علاج یا وظیفہ بتا دیں!

جواب

صورت ِ مسئولہ میں  نمازوں کے اہتمام کے ساتھ ، "بسم اللّٰهِ الرحمٰن الرحیم  یاسلام" کثرت کےساتھ پڑھنے کا اہتما م کریں،نیز چندلوگ جمع ہوکر   اکتالیس  مرتبہ  سورۂ  یٰسین  (پارہ بائیس ) اور اکتالیس   مرتبہ سورۃ التغابن، (پارہ اٹھائیس) پڑھ لیں اور  پانی پردم کرکے رکھ دیں، سائل اسی پانی کو استعمال کرے اور حسبِ  توفیق  صدقہ نکالنے کا اہتمام  کریں اور اس کے ساتھ ساتھ  اپنا علاج بھی   کسی ماہر ڈاکٹر سے جاری رکھیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101949

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں