بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اذان سے پہلے اور بعد میں دورد وسلام بلند آواز سے پڑھنا


سوال

بریلوی حضرات اذان سے پہلے اورآخر میں دروداور سلام اور اذان کی دعابلند آواز سے پڑھتے ہیں کیاان کا عمل قرآن وسنت سے ثابت ہے ؟ کیاکسی صحابی رضی اللہ عنہ نے ایسا عمل کیا؟ کیا ائمہ اربعہ رحمھم اللہ نے اس بارے میں کچھ وضاحت فرمائی ہے ؟

جواب

اذان سے پہلے اور بعد میں باآواز بلند درود وسلام اور اذان کے بعد کی دعا پڑھنا نہ قرآن میں ہے نہ سنت سے اس کا ثبوت ہے نہ خلفاء راشدین اور دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے زمانہ میں اس پر عمل تھا ، نہ کتب فقہ میں اس کا ثبوت ہے ، بلکہ دین میں ایک نئی چیز کا ایجاد ہے جوکہ بدعت ہے اور اس کا ترک کرنا لازم ہے البتہ اذان کے بعد آہستہ آواز سے انفرادی طور پر درودشریف اور دعاکا پڑھنا سنت سے ثابت ہے اسی قدر عمل کیاجائے تو یہ مستحسن عمل ہے ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200675

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں