بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اذان میں اللہ اکبر کی جگہ اللہ اکبار کہنا


سوال

 1۔میرا سوال ہے کہ ہمارےمحلے کی مسجد میں ایک شحص ہے ،وہ اذان میں اللہ اکبر کے جگہ" اللہ اکبار" پڑھتا ہے، کیا یہ الفاظ پڑھنا درست ہے؟

2۔" اللہ اکبار" کے معنی کیا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃ مؤذن اذان میں "اللہ اکبر "کی جگہ "اللہ اکبار "پڑھتا ہے ،تو اس طرح پڑھناجائز نہیں ہے ،اس لیے کہ "اکبار "کا معنی ڈھول کے ہیں ،تو یہ تغیرِ فاحش سے اس طرح پڑھنےسے معنی بالکل تبدیل ہو جاتا ہے ،تاہم  گزشتہ اذانیں تو درست ہو گئیں ، لیکن مؤذن پر ضروری ہے کہ  آئندہ وہ اذان کے الفاظ  کی درست ادائیگی  کسی مجود قاری سے سیکھے، اور پھر اذان دینے کے منصب پر مقرر ہو  ،لیکن جب تک اذان کے الفاظ (یعنی اللہ اکبر)کی ادائیگی صحیح طریقے سے نہ سیکھ لے ،اس وقت تک اس کو اذان نہیں دینی چاہیے۔

فتاویٰ محمودیہ میں ہے :

"سوال :اذان میں مؤذن اللہ اکبر کے بجائے "اللہ اکبار"کہتا ہے ،اذان ادا ہو گئی یا نہیں ؟

الجواب :اس طرح کہنا غلط ہے ،مگر اذان ہو جائے گی ."

(کتاب الصلوۃ ،باب الاذان ،ج:5 ،ص:409 ،ط:ادارۃ الفاروق )

"سنن إبن ماجة"میں  ہے:

"عن ابن عباس، قال:قال رسول الله-صلى الله عليه وسلم -: "ليؤذن خياركم، وليؤمكم قراؤكم".

(باب فضل الأذان و ثواب المؤذنين،رقم:726،ص:53،دار السلام)

"السعاية في كشف مافي  شرح الهداية"میں ہے :

"وفی النهاية لو أدخل المد بين الباء والراء في لفط "الله أكبر"عند افتتاح الصلوة ،لايصير شارعاّ في الصلوة ،بخلاف  مالو فعل المؤذن في أذانه حيث لاتجب الإعادة وإن كان خطأ ۔لان أمرالأذن أوسع ،كذا في الجامع اكصغير للإمام المحبوبي ۔"

(كتاب الصلوة ،باب صفة الصلوة ،ج:2 ،ص:151 ،ط:سهيل اكادمي لاهور)

فتاویٰ شامی میں ہے :

قوله ( ولم أر حكم عزله لمدرس وإمام ولاهما ) أقول وقع التصريح بذلك في حق الإمام والمؤذن ولا ريب أن المدرس كذلك بلا فرق ففي لسان الحكام عن الخانية إذا عرض للإمام والمؤذن عذر منعه من المباشر ستة أشهر للمتولي أن يعزله ويولي غيره وتقدم ما يدل على جواز عزله إذا مضى شهر بيري. أقول إن هذا العزل لسبب مقتض والكلام عند عدمه."

(كتاب الوقف:4/427،ط:سعيد)

"مراقي الفلاح شرح نورالإيضاح"میں ہے :

"ويكره ‌التلحين" وهو التطريب والخطأ في الإعراب۔"

(کتاب الصلوۃ ،باب الأذان،ص:199 ،ط:دارالكتب المصرية)

و في السعاية:

"قال العلامة عبدالحي اللكهنوي:لا يقـول المؤذن آلله أكبر بمد الألف فإنه إستفهام و إنه لحن شرعي الخ."

(كتاب الصلوة،باب الأذان:2/15،قديمي)

"كشاف القناع "میں ہے :

"(أو قال: ‌أكبار، لم تنعقد) صلاته؛ لأنه يصير جمع كبر، بفتح الكاف، وهو الطبل."

 

(كتاب الصلوة ،باب صفة الصلوة ،ج:2 ،ص:286 ،ط:وزارة العدل المملكة العربية السعودية)

الموسوعۃ الفقہیہ  میں ہے :

"أو قال ‌الله ‌أكبار( 1) لم يصح تكبيره

(1) أكبار: جمع كبر بفتح الكاف وهو الطبل."

(‌‌الشروط المتعلقة بلفظ تكبيرة الإحرام،ج:13 ،ص:223 ،ط:دارصادر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144501100727

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں