بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اذان کے وقت کتے کا بھوکنا


سوال

اگر اذان کے وقت کتا بھونکے تو اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟

جواب

 جب مؤذن اذان دیتا ہے تو اس کی اذان کی آواز سن کر شیطان آواز کے ساتھ ریح خارج کرتے ہوئے بھاگتا ہے، تو بعض دفعہ جانوروں کو بھی وہ نظر آتا ہے؛ اس لیے اس سے گھبرا کر  اذان  کے وقت کتے بھوکتے ہیں۔

حدیث شریف میں ہے:

"حدثنا القعنبي، عن مالك، عن أبي الزناد، عن الأعرج، عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "إذا نودي بالصلاة أدبر الشيطان وله ضراط حتى لايسمع التأذين، فإذا قضي النداء أقبل حتى إذا ثوب بالصلاة أدبر، حتى إذا قضي التثويب أقبل حتى يخطر بين المرء ونفسه، ويقول: اذكر كذا اذكر كذا لما لم يكن يذكر، حتى يضل الرجل أن يدري كم صلى".

(سنن أبي داود، باب رفع الصوت بالأذان، ج: 1، صفحه: 124، رقم الحدیث: 516، ط: المكتبة العصرية، صيدا - بيروت)

فتاوی محمودیہ میں ہے:

’’جواب: اذان سن کر  ایک کتا ہمارے مدرسہ کے سامنے  ہمیشہ روتا ہےاور چلاتا ہے، اور جگہ بھی ایسا ہوتا ہے، یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے، اذان سن کر شیطان  بھاگتا ہے، بعض دفعہ  بعض جانوروں کو بھی  وہ نظر آتا ہے، اس سے گھبرا کر  روتے اور آواز کرتے ہیں۔‘‘

(ج: 5، 443، ط: ادارۃ الفاروق کراچی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203201600

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں