بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اذان کے بعد مسجد سے نکلنے والے کا حکم


سوال

سنن ابو داؤد کی ایک حدیث ہے کہ جو شخص اذان کے بعد کسی مسجد سے نکلے تو وہ منافق ہے، لیکن منافق کی تعریف تو پوری طرح الگ ہے، یہاں کیسے منافق قرار دیا گیا؟ براہ کرم وضاحت فرمائیں۔

جواب

یہاں  روایت  میں مذکورمنافق سے اصطلاحی منافق مرادنہیں ،بلکہ نفاق عملی مراد ہے،یعنی یہ  منافقین  جیسا عمل  ہے، بلاعذر ایسا کرنے والا گناہ گار ہے،صاحب ِ مرقاۃ المفاتیح نے" منافق" کی تشریح عاصی ( گناہ گار ) سے کی ہے، اس کی تائید سنن ابی داؤد کی روایت سے ہوتی ہے کہ حضرت ابو هريره رضی اللہ تعالی عنہ نے اذان کے بعد مسجد سے نکلنے والے شخص کو فرمایا:کہ اس نے ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی۔

سنن ابي داؤد كے الفاظ يه هيں :

"عن أبي الشعثاء، قال:كنا مع أبي هريرة في المسجد فخرج رجل حين أذن المؤذن للعصر، فقال أبو هريرة: أما هذا فقد عصى أبا القاسم  صلى الله عليه وسلم ."

(باب الخروج بعد الاذان،ج:1،ص:402،ط:دار الرسالۃ )

"حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے  اذان کے بعد مسجد سے نکلنے والے شخص کے بارے میں فرمایا :کہ اس نے ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی۔"

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح  میں ہے:

"1076 - (وعن عثمان بن عفان) : غير منصرف من العفة وقيل: منصرف من العفونة رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من أدركه الأذان في المسجد، ثم خرج، لم يخرج) أي: والحال أنه لم يخرج (لحاجة، وهو) أي: والحال أنه (لا يريد الرجعة) : بفتح الراء وكسرها، أي: الرجوع كما في رواية (فهو منافق) أي: عاص، أو فهو في ترك الجماعة كالمنافق فهو جواب أو خبر " من ". (رواه ابن ماجه)".

(کتاب الصلوۃ، باب فضل الجماعۃ،ج:3،ص:844،ط:دار الفکر)

لمعات التنقيح في شرح مشكاة المصابيح میں ہے:

"أي: عاص، أو فهو في ترك الجماعة كالمنافق، أو عملا. كذا في "التقرير".

(کتاب الصلوۃ ،باب فضل الجماعۃ، ج:3،ص: 213،ط: دار النوادر)

سائل نے سنن ابی داؤد کا حوالہ   پیش کیا ہے، جبکہ مذکورہ روایت مراسیل ابی داؤد میں ہے،اسی طرح صاحبِ مشکوۃ  نے  سنن ابن ماجہ کے حوالہ سے بھی   یہ روایت نقل کی  ہے:

" وعن عثمان بن عفان رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من أدركه الأذان في المسجد، ثم خرج لم يخرج لحاجة، وهو لا يريد الرجعة، فهو منافق" رواه ابن ماجه".

(باب الجماعة وفضلها،ج:1،ص: 337،ط: المكتب الاسلامي)

المراسيل لأبي داود ميں هے:

"25 - حدثنا أحمد بن أبي الحواري، حدثنا الوليد، عن أبي عمرو، وغيره، عن ابن حرملة، عن سعيد بن المسيب، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال «لا يخرج من المسجد أحد بعد النداء إلا منافق إلا أحد أخرجته حاجة وهو يريد الرجوع".

(باب ما جاء فی الاذان،ص:84،ط: مؤسسۃ الرسالۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501100659

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں