بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اذان دیتے وقت حیعلتین میں التفات کے وقت سینے کو قبلہ سے پھیرنے کا حکم


سوال

اذان دیتے وقت حیعلتین میں دائیں بائیں مڑتے وقت اگر سینہ قبلہ سے پھر جائے تو کیا حکم ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ اذان میں حیعلتین  ( یعنی حيّ على الصلاةاور حيّ على الفلاح) کہتے وقت التفات یعنی دائیں اور بائیں طرف اس طرح رخ پھیرنا کہ سینہ اور قدم اپنی جگہ پر رہے قبلہ سے نہ پھرے، مسنون ہے، لہذا رخ پھیرتے وقت سینہ کو پھیرنا خلافِ  سنت ہے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع میں ہے:

"إذا انتهى إلى الصلاة والفلاح حول وجهه يمينا وشمالا، كذا فعل النازل من السماء، ولأن هذا خطاب للقوم فيقبل بوجهه إليهم إعلاما لهم، كالسلام في الصلاة، وقدماه مكانهما ليبقى مستقبل القبلة بالقدر الممكن كما في السلام والصلاة، ويحول وجهه مع بقاء البدن مستقبل القبلة كذا ههنا".

(فصل فى بيان سنن الاذان، ج:1، ص:149، ط:دارالكتب العلمية)

فتاوی شامی میں ہے:

"(ويلتفت فيه) وكذا فيها مطلقا، وقيل إن المحل متسعا (يمينا ويسارا) فقط؛ لئلا يستدبر القبلة (بصلاة وفلاح) ولو وحده أو لمولود؛ لأنه سنة الأذان مطلقًا.

(قوله: ويلتفت) أي يحول وجهه لا صدره قهستاني، ولا قدميه نهر".

(باب الاذان، ج:1، ص:387، ط:ايج ايم سعيد)

فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144111201644

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں