بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اذان کی نیت


سوال

اذان کی نيّت بتا د یجیے!

جواب

نیت کے شرعی معنی یہ ہیں کہ کوئی بھی نیک کام   کرتے ہوئے اللہ تعالی کی عبادت اور اس کا قرب حاصل کرنے کا ارادہ کرنا، لہذا اذان دیتے ہوئے اسے عبادت سمجھ کر اور اللہ تعالی کی رضا کے حصول کی نیت رکھی جائے، شریعت میں نیت کے کوئی الفاظ مخصوص نہیں ہیں اور نہ ہی زبان سے نیت دہرانا لازم ہے۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 105):

"(قوله: بالنية) بالتشديد وقد تخفف قهستاني. وهي لغة عزم القلب على الشيء. واصطلاحا كما في التلويح قصد الطاعة والتقرب إلى الله تعالى في إيجاد الفعل."

(کتاب الطہارۃ،  مطلب الفرق بين النية والقصد والعزم، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203201196

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں