بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ایزل عرفان نام رکھنے کا حکم


سوال

ایزل عرفان نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"اِیزِل "(الف اور زاء کے  نیچے زیر کے ساتھ)  ایزل نام کا معنیٰ ہے: تصویر وغیرہ کو سہارا دینے کے لئے تین ٹانْگوں کا لکڑی کا اسٹینڈ، لکڑی کا ٹیکن۔

(ماخوذ از: اردو لغت،جلد 1 ص:1117، ط:اردو لغت بورڈ کراچی)

 معنی کے لحاظ سے  مناسب نہیں ہےاور"عرفان"کا معنی ہے پہچاننا ،معلوم کرناوغیرہ معنی کے لحاظ سے یہ نام  اچھا ہے، اس لیے صرف عرفان نام رکھا جاسکتا ہے ،لڑکے کا نام رکھنا ہے توبہتریہ ہےکہ لڑکےکےلیےانبیاء علیہم السلام ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ، اولیاء عظام کایاکوئی بامعنی اچھانام رکھاجائے، اور لڑکی کا نام رکھنا ہے تو صحابیات رضی اللہ عنہن ، تابعات یا دیگر نیک خواتین کے نام پر یا اچھے معنیٰ والا عربی نام رکھا جائے۔نیز جامعہ کی ویب سائٹ پر ناموں کی فہرست حروف تہجی کے اعتبارسے موجود ہے، وہاں سے دیکھ کر کوئی نام پسند کرلیا جائے۔

المخصص لابن سیدہ میں ہے:

"(المعرفة والعلم)

عرفان الشيء - خلاف الجهل به عرفه يعرفه عرفانا ومعرفة."

(جلد 1 ص: 257 ط: داراحیاء التراث العربي)

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144504102168

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں