"آئزہ" نام رکھ سکتے ہیں؟
لفظ "آئزہ" عربیا ور اردو زبان میں مستعمل نہیں ہے۔اس کے قریب کا لفظ "عائذہ (ذال کے ساتھ)" مستعمل ہے۔"عائذہ (ذال کے ساتھ)" کے معنی ہیں "پناہ میں آنے والی، پناہ لینے والی"۔ یہ معنی اچھا ہے لہذا "عائذہ (الف کی جگہ ’’عین‘‘ ،’’زا‘‘ کی جگہ ’’ذال‘‘ ہو )" نام رکھا جاسکتا ہے۔
لسان العرب میں ہے:
"عوذ: عاذ به يعوذ عوذا وعياذا ومعاذا: لاذ به ولجأ إليه واعتصم."
(ج:3 ،ص:498 ،ط:دار صادر -بیروت)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144606100313
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن