بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کا ایام میں زیرِ ناف بال کاٹنا


سوال

کیا عورت اپنے ایام کے دنوں میں زیرِ ناف بال کاٹ سکتی ہے؟

جواب

حیض کی حالت میں عورت کے لیے زیر ناف بالکاٹنے کے سلسلے میں کوئی صریح جزئیہ نہیں مل سکا؛ البتہ فقہائے کرام نے جنابت کی حالت میں ناخن اور بال کاٹنے کو مکروہ لکھا ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عورت کے لیے بھی حیض کی حالت میں زیر ناف کے بال صاف کرنا مکروہ ہے۔  فتاوی ہندیہ میں ہے:

"حلق الشعر حالة الجنابة مکروه، وکذا قَصُّ الأظافیر". (الفتاوی الهندیة: ٥/ ٤١٤)  فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144108200803

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں