بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایام والی عورت کا گھر کے افراد کے لیے سحری کا انتظام کرنا


سوال

اگر عورت حیض میں ہو  اور  رمضان المبارک کے روزے ہوں تو  کیا حیض والی عورت گھر کے دوسرے افراد  کے لیے جو روزہ رکھنا چاہتے ہیں، کیا وہ عورت سحری کا اہتمام کروا سکتی ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں ایسی عورت کے لیے سحری کا انتظام کرنا دوسرے روزے داروں کے روزے میں معاونت ہونے کی وجہ سے باعثِ اجر وثواب ہے۔

شرح صحيح البخارى لابن بطال (5 / 85):

"وقال: (وتعاونوا على البر والتقوى)  وقال (صلى الله عليه وسلم) : (المؤمن للمؤمن كالبنيان يشد بعضه بعضًا) (والله فى عون العبد ما دام العبد فى عون أخيه) ، فهذه كلها وما شاكلها من حقوق المسلمين بعضهم على بعض مندوب إليها مرغب فيها."

"ولایکرہ طبخها و لا استعمال ما مسّه من عجین أو ماء أو نحوهما."

(رد المحتار علی الدر المختار، کتاب الطهارۃ، باب الحیض، (جلد 1، ص: 290-293) ط: ایچ ایم سعید کراچی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200075

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں