بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایامِ حیض میں عورت کو کن امور سے اجتناب کرنا لازم ہے؟


سوال

ماہواری میں عورت کو کن کن اشیاء سے اجتناب کرنا چاہیے؟

جواب

ماہواری کے ایام میں عورت کے لیے قرآنِ کریم کی زبانی یا دیکھ کر تلاوت کرنا، قرآنِ کریم کو   براہِ راست بغیر غلاف کے چھونا، نماز پڑھنا، روزہ رکھنا، طواف کرنا، مسجد میں داخل ہونا اور شوہر کے ساتھ ملاپ جائز نہیں ہے۔

البتہ ماہواری کے ایام میں ذکر و اذکار کرنا، گھریلو امور (کھانا بنانا وغیرہ) سرانجام دینا، شوہر کے ساتھ ایک بستر میں سونا اور ناف سے لے کر گھٹنے تک کے حصے کے علاوہ جسم سے براہِ راست لطف اندوز ہونا جائز ہے۔ ماہواری کے ایام میں جسم کے زائد بالوں کی صفائی  کرنا مکروہِ تنزیہی ہے، یعنی نہ کرنا بہتر ہے، البتہ  اگر ماہواری کے ایام میں زیر ناف بال وغیرہ کو  چالیس دن سے زائد ہونے لگیں تو ان کی صفائی ضروری ہوگی۔

اگر ماہواری کے ایام سے متعلق کسی خاص صورت کے بارے میں دریافت کرنا چاہتے ہوں تو وضاحت کے ساتھ لکھ کر دوبارہ دریافت کرلیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200052

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں