بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ايام ذوالحجہ ميں ہمبستری كرنا


سوال

کیا ذوالحجہ یعنی حج کے 10 دنوں میں یا خصوصا 7 ،8، 9 یا 10 تاریخ کو ہمبستری کی ممانعت ہے؟ چونکہ یہ بڑے دن ہیں ۔ اگر ممانعت ہے اور ہمبستری کر لی جائے تو کیا کوئی کفارہ ادا کرنا پڑے گا؟  نیز  ہمبستری کی کن مخصوص دنوں میں ممانعت ہے؟

جواب

واضح رہے کہ شریعت نے درج ذیل حالات میں    حقوق زوجیت ادا  کرنے سے منع کیا ہے :

۱۔ روزہ کی حالت میں  ۔

۲۔ احرام کی حالت میں ۔

۳۔ حاجی کے لیے طواف زیارت سے پہلے تک ۔

۴۔ ماہواری کے دنوں میں ۔

۵۔  نفاس ( یعنی بچہ کی پیدائش کے بعد جو خون آتا ہے ) کے دنوں میں ۔

ان حالات کے علاوہ بقیہ تمام دنوں میں حقوق زوجیت ادا کرنا  جائز ہے،  لہذاايام ذوالحجه میں بھی  حقو ق زوجیت ادا کرنا جائز ہے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

فقط و الله اعلم 


فتوی نمبر : 144312100433

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں