بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایام بیض میں عاشورہ یا عرفہ کی نیت کرنا


سوال

ایام بیض میں عاشوراء یا عرفہ وغیرہ فضیلت کا دن آجائے، تو کیا نیت کرنے سے دونوں کا اجر ملے گا؟ 

جواب

واضح رہے کہ ایام بیض کا اطلاق قمری مہینہ کی تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخ پر ہوتا ہے، پس ان تاریخوں  میں چوں کہ عاشورہ یا عرفہ کا دن نہیں آتا، لہذا دونوں قسم کے روزے اپنی اپنی نیت سے ہی رکھے جائیں گے۔

سنن ابی داؤد میں ہے:

2449- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَخِي مُحَمَّدٍ، عَنْ ابْنِ مِلْحَانَ الْقَيْسِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنَا أَنْ نَصُومَ الْبِيضَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ، وَأَرْبَعَ عَشْرَةَ، وَخَمْسَ عَشْرَةَ،  قَالَ:  وَقَالَ: «هُنَّ كَهَيْئَةِ الدَّهْرِ».

( بَابٌ فِي صَوْمِ الثَّلَاثِ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ، 2 / 328، ط: المكتبة العصرية، صيدا - بيروت)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200310

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں