بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 ربیع الاول 1446ھ 19 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

ایسا وال پیپر لگانا جس پر اللہ کا نام ہو یا کعبہ کی تصویر ہو


سوال

کیا موبائل میں اسلامک جیسے  کہ کعبہ شریف ،اللہ تعالی کا نام ،اس طرح کے وال پیپر لگانا صحیح ہے؟ 

جواب

واضح رہے کہ اس طرح کاوال پیپر( موبائل کی اسکرین) جس میں اللہ  تعالی کا نام یا کعبہ شریف کی تصویر  ہو،موبائل سکرین پرلگانا درست ہے ،لیکن اس شرط کے ساتھ کہ  اللہ کے نام کی بے ادبی نہ ہو،مثلاً موبائل پر اللہ کا نام نظر آرہاہواسے زمین پر رکھ دینا یاپاؤں کے نیچے آنا،یا اسی حالت میں بیت الخلا جانا وغیرہ، اور اگر بے ادبی کا احتمال ہو، توایسے وال پیپر جس میں اللہ تعالی  کا نام یاکوئی آیت وغیرہ ہو ، نہ لگائے۔

فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144503100989

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں