بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’ آئندہ تمہارے گھر آیا تو مجھ پر طلاق ہے ‘‘ کہنے کا حکم


سوال

میں نے اپنے سالے سے کہا کہ’’ آئندہ  تمہارے گھرآیاتومجھ پر طلاق ہے‘‘ میں نے بیوی کا نام نہیں لیا ہے اور نہ کچھ اور کہا ہے،کیا میں ابھی سالے کے گھر جاؤ ں تو میری بیوی کو طلاق ہوجائے گی ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جب سائل نے اپنے سالے سے  کہا کہ ’’ آئندہ تمہارے گھر آیا تو مجھ پر طلاق ہے ‘‘ تو ان الفاظ سے   سائل کے اپنے سالے کے گھر جانے پر سائل کی بیوی کی  طلاق معلق ہوگئی ہے ،اگر چہ سائل نے اپنی بیوی کا نام نہیں لیا ہے ،لہذا اگر سائل اپنے سالے کے گھر گیا تو اس کی بیو ی پر ایک طلاقِ  رجعی واقع ہوجائے گی ،سائل کو عدت  (مکمل  تین ماہواریاں بشرطیکہ حمل نہ ہو ،اگر حمل ہو تو بچے کی پیدائش تک ) میں رجوع کا ختیار ہو گا ،اگر عدت میں رجوع نہ کر سکا تو عدت کے بعد دونوں مردو عورت  باہمی رضامندی سے مہر مقرر کرکے گواہوں کی موجودگی میں نئے سرے سے نکاح کر سکیں گے ،رجوع یا نئے سرے سے نکاح کے بعد سائل کو آئندہ کے لیے دو طلاقوں کا اختیار ہو گا، بشرطیکہ اس سے پہلے کوئی طلاق نہ دی ہو۔

وفي الدر المختار وحاشية ابن عابدين:

"ومن الألفاظ المستعملة: الطلاق يلزمني، والحرام يلزمني، وعلي الطلاق، وعلي الحرام فيقع بلا نية للعرف".

(رد المحتار3/ 252ط:سعيد)

وفي الفتاوى الهندية :

 "وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق".

(1/ 420ط:دار الفكر)

وفي الهداية في شرح بداية المبتدي :

"وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض " لقوله تعالى: {فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ}[البقرة: 231]".

(2/254ط:دار الكتب العلمية )

وفي الهداية في شرح بداية المبتدي :

"ولا بد من قيام العدة لأن الرجعة استدامة الملك ألا ترى أنه سمى إمساكا وهو الإبقاء وإنما يتحقق الاستدامة في العدة لأنه لا ملك بعد انقضائها... الخ".

(2/ 7ط:دار إحياء التراث العربي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144206200394

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں