عینا نام رکھنا کیسا ہے؟
لغت عربی میں عیناء کے متعدد معانی آتے ہیں، جیسے کشادہ حسین آنکھوں والی، عمدہ بات، سرسبز و شاداب زمین، اسی طرح جنت کی حور کی صفت بھی "عیناء" ہے،لہٰذا کسی لڑکی کا مذکورہ نام رکھ سکتے ہیں، نیز لفظ "عیناء" تحریر کرتے الف کے بعد "ء" ( ھمزہ) بھی تحریر کیا جائے۔
عيناء : (معجم الرائد) :
1- عيناء : حسنة العين واسعتها
2- عيناء : كلمة حسناء
3- عيناء : أرض خضراء."
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144212201955
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن