بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک سالہ بچی کی صحت کے لیے کوئی دعا یا مفید عمل بتا دیں


سوال

میری ایک سال کی بچی ہے کچھ بھی کھاتی پیتی نہیں ہے،  یہاں تک کہ دودھ بھی نہیں پیتی ہے،  سوتی بھی نہیں ہے،  بہت زور زبردستی کرنا پڑتا ہے،  ڈاکٹر سے رجوع کیا تو بولے کوئی دقت نہیں ہے سب نارمل ہے،  پھر آخر ایسا کیوں ہے؟  کچھ سمجھ نہیں آ رہا ہے. برائے مہربانی کوئی دعا یا مفید عمل بتا دیں!

جواب

آپ اپنے گھر کو  ہر قسم کے خلافِ  شرع کاموں سے پاک  رکھیں اور روزانہ دو رکعت صلاة  الحاجت پڑھ کر بچی کی صحت کے  لیے دعا کیجیے۔

صبح وشام اور سوتے وقت   آخری  دو  سورتیں  (قل اعوذ برب الفلق اورقل اعوذ برب الناس) تین، تین مرتبہ پڑھ کر، اپنے ہاتھوں پر  دم کرکے بچی کے جسم پر  پھیریں یا براہِ راست بچی پر تھتکار کر دم کریں۔

  اور روزانہ  اول وآخر درود شریف  ایک ایک مرتبہ اور درمیان میں  سات مرتبہ سورة الفاتحہ   پڑھ کر پانی پر دم کرکے بچی کو نہار منہ   پلائیں! 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201410

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں