بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

چاشت کی نماز کے متعلق ایک حدیث کی تخریج


سوال

کیا درج ذیل حدیث ، احادیث کی کتابوں میں موجود ہے؟ رہنمائی فرمائیں:

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چاشت کی نماز کی حفاظت صرف وہی شخص کرتا ہے جو اللہ کی طرف بہت زیادہ رجوع کرنے والا ہو اور یہ نماز اللہ کی طرف بہت زیادہ رجوع کرنے والوں کی نماز ہے۔

جواب

اس حديث کو امام حاکم رحمہ اللہ نے مستدرک میں روایت کیا ہے، اور فرماتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح ہے،  اور امام مسلم کی شرط کے مطابق ہے، اور علامہ ذہبی رحمہ اللہ نے بھی امام حاکم کی موافقت کی ہے۔

"عن أبي سلمة، عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لا يحافظ على صلاة الضحى إلا أواب» قال: «وهي صلاة الأوابين»".

(أخرجه الحاكم في مستدركه في  كتاب صلاة التطوع (1/ 459) برقم (1182)، (ط. دار الكتب العلمية، بيروت، الطبعة الأولى: 1411= 1990)، وقال:  "هذا حديث صحيح، على شرط مسلم، ولم يخرجاه بهذا اللفظ".)

فیض القدیر میں ہے:

"(لا يحافظ على صلاة الضحى إلا أواب وهي صلاة الأوابين)، فيه الرد على من كرهها، وقال: إن إدامتها تورث العمى، والأواب الرجاع إلى الله بالتوبة، يقال: آب إلى الله رجع عن ذنبه، فهو أواب مبالغة. (ك) في صلاة التطوع (عن أبي هريرة) وقال: على شرط مسلم وأقرَّه الذهبي في التلخيص، لكنه في الميزان أورده في ترجمة محمد بن دينار من حديثه ونقل ابن معين وغيره تضعيفه وعن النسائي توثيقه".

(فيض القدير: حرف لا (6/ 446) ، الرقم (9959)، ط. المكتبة التجارية الكبرى - مصر، الطبعة  الأولي: 1356)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144501102512

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں