بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

راستے سے تکلیف دہ ٹہنی ہٹانے سے متعلق حدیث کی تخریج


سوال

کیا درج ذیل حدیث ، احادیث کی کتابوں میں موجود ہے ؟ رہنمائی فرمائیں: 

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک آدمی ایسے راستے سے گزرا کہ ایک خاردار شاخ اس پر تھی، وہ کہنے لگا : اللہ کی قسم، میں اس شاخ کو مسلمانوں کے راستے سے ہٹا دوں گا ؛ تاکہ یہ شاخ انہیں تکلیف نہ دے۔ اس نیکی کے سبب وہ شخص جنت میں داخل ہوگیا۔

جواب

مذکورہ حدیث مسلم شریف میں موجود ہے، ملاحظہ فرمائیے: 

"عن أبى هريرة قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: « مر رجل بغصن شجرة على ظهر طريق، فقال: والله، لأنحين هذا عن المسلمين لا يؤذيهم فأدخل الجنة»".

أخرجه مسلم في صحيحه في باب فضل إزالة الأذى عن الطريق (8/ 34) برقم (6836)، ط.  دار الجيل بيروت + دار الأفاق الجديدة ـ بيروت)

ترجمہ:" حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں  کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک آدمی  کا گزر ایک  (خاردار)  ٹہنی پر    ہوا  راستہ میں پڑا  تھا،  تو اس شخص نے کہا کہ: اللہ کی قسم میں ضرور اس کو   مسلمانوں  (کے راستے) سے ہٹاؤں گا، (تاکہ ) ان کو یہ تکلیف نہ پہنچائے (چنانچہ  اس نے اس ٹہنی کو  راستے سے ہٹادیا) ، تو اس عمل کی وجہ سے اس کو جنت میں داخل کیا گیا۔"

فقط واللہ ٲعلم


فتوی نمبر : 144501102292

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں