بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

دوپڑوسیوں میں سے ہدیہ زیادہ حقدار کون سا پڑوسی ہے؟ والی روایت کی تخریج


سوال

کیا  درج ذیل حدیث ، احادیث کی کتابوں میں موجود ہے؟  رہنمائی فرمائیں:

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما فرماتی ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے عرض کیا: یا رسول اللہ میرے دو پڑوسی ہیں،  میں ان میں سے کسے ہدیہ بھیجوں؟ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دونوں میں سے جس کا دروازہ تمہارے زیادہ قریب ہو۔

جواب

سوال میں مذکور حدیث بخاری شریف میں موجود ہے، ملاحظہ فرمائیے:

"عن عائشة رضي الله عنها، قلت: يا رسول الله، إن لي جارين، فإلى أيهما أهدي؟ قال:  إلى أقربهما منك بابا ".

أخرجه البخاري في صحيحه في باب أي الجوار أقرب  (2/ 788) برقم (2140)، ط. دار ابن كثير ، اليمامة - بيروت، الطبعة الثالثة : 1407 =1987)

ترجمہ: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے کہا: یارسول اللہ! میرے دو پڑوسی ہیں، تو میں ان میں سے  کس کو ہدیہ بھیجوں؟ آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا : جس کا دروازہ  تمہارے زیادہ قریب ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501102240

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں