بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک دعااور اس کاترجمہ واعراب اور اس کا حوالہ


سوال

1۔درج ذیل عربی دعا کا ترجمہ فرما دیجیے۔

2۔ اور ساتھ ہی  اعراب بھی لگا دیجیے تاکہ پڑھنے میں آسانی ہو۔

3۔اگر اس دعا کا حوالہ یا مزید تصدیق  ہوسکے تو فرما دیجئے، دعا درج ذیل ہے:

"الحمد لله رب العالمين : اللّٰهم صل علىٰ سيدنا محمَّد وعلى آله وصَحبه وسلم ، ( يا اَلله يا واحد يا أحَد يا واجِد يا جَواد ، ِنفحنَا منك بنَفحَة خَير 'ثلاثا' ) ثم يقول وهو رافع يديه (يَا بَاسِط 'عشرا') ثم يضمها ويقول: ( ابسط علينا الخيَر والرِّزق ، ووفّقنا لِإصابة الصواب والحق ، وزينا بِالإِخلاص والصدق، وأَعذنَا مِن شَر الخِلق ، واختم لنا ِبالحسنى فِي لطف وعِاِفيَة . اللهم إن الضحاء ضحاؤك ، والبهاء بهـاؤك ، والجمال جمـالك ، والقوة قوتـك ، والقدرة قدرتـك ، والسلطان سلطانـك ، والعظمة عظمتك ، والعصمة عصمتك ، اللهم إن كان رزقي وأحبابي والمسلمين أبداً في السماء فأنزله ، وإن كان في الأرض فأخرجه ، وإن كان بعيداً فقربه ، وإن كان قليلا فكثره ، وإن كان معدوما فأوجده ، وإن كان حراما فطهره ، بحق ضحائك وبهائك وجمالك وقوتك وقدرتك وسلطانك وعظمتك وعصمتك ، اللهم آتنا في كل حين أفضل ما آتيت أو تؤتي عبادك الصالحين في كل حين مع العافية التام."

جواب

دعاپر اعراب اور ترجمہ

"الحمَدُ ِلله ربِّ العالمين : اللّٰهم صَلِّ علىٰ َسيِّدِنا محُمَّدٍ وعلى آله وصَحبِه وسِلِّم ، ( يا اَللهُ يا واحِدُ يا أحَدُ يا واجِدُ يا جَوَّادُ،  اِنفَحنَا مِنكَ بِنَفحَةِ خَيرٍ'ثلاثا' ) ثم يقولُ َوهُوَ رافعٌ يديه (يَا بَاسِطُ 'عشرا') ثم يَضُمُّها ويقول: ( اُبسُط علينا الخيَر والرِّزقَ ، وَوَفِّقنا لِإصَابةِ الصَّوَابِ والحقِّ ، وزيِّنَّا بِالإِخلاَصِ والصِّدقِ، وأَعِذنَا مِن شَرِّ الخَلقِ، واخِتم لَنَا ِبالحُسنٰى فِي لُطفٍ وعِاِفيَةٍ .. اَللهُمَ إنَ الضَحاءَ ضَحاَؤُكَ ، والبَهَاءَ بَهَـاؤكَ ، والجمالَ جَمـالُك ، والقّوَةَ قوَّتـُك ، والقُدرَةَ قُدرَتُـك ، والسُّلطانَ سُلطانـُك ، والعَظَمَةَ عظَمتُك ، والعِصمَةَ عِصمَتُك ، اَللّٰهمَّ إن كانَ رِزقِي وأَحبَابي والمُسلِمينَ أبداً فِي السَماء فأَنزِلهُ ، وإن كانَ في الأرضِ فَأَخرِجهُ ، وإن كَانَ بَعيداً فَقَرِّبهُ، وإن كان قليلاً فَكَثِّرهُ ، وإن كانَ مَعدُومًا فأَوجِدهُ ، وإن كانَ حرامًا فَطَهِّرهُ  بِحقِّ ضَحائك وبَهائِك وجَمالِكَ وقُوَّتِك وقُدرتِك وسُلطانِكَ وعَظمتِكَ وعِصمَتِكَ ، اَللّٰهمَّ آتِنا فِي كُلِّ حِينٍ أَفضلَ ما آتيتَ أو تُؤتِي عِبادكَ الصَالحينَ في كُلِّ حِينٍ معَ العَافيةِ التَّامة."

1۔ترجمہ: تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں  جو تمام  جہانوں  کا   پالنے والا ہے ،اے اللہ! ہمارے سردارحضرت  محمد ﷺپر،  آپ کے گھر والوں پرا ور آپ کے   صحابہ  پر رحمت اور سلامتی  نازل فرما ،اے   یکتا اور تنہا ، اے وہ غنی ذات جو کبھی مفلس و محتاج نہیں ہوتا،  اے بے پناہ سخاوت والے!  اپنی بھلائی کی بہترین مہک سے ہمیں مہکا دے ،    (تین مرتبہ یہ  فرماتے) پھر ہاتھ اٹھاکر یہ پڑھتے ، اے کشادگی کرنے والے! (دس مر تبہ)  ہم پر بھلائی  اور رزق کی کشادگی  فرما دے،  ہمیں   درست بات اور حق  کی راہ دکھادے، اور ہمیں اخلاص و سچائی کےساتھ مزین کر دے،  ہمیں مخلوق کے شر سے بچا، اور ہمارا  بہترین  خاتمہ  فرما،  نرمی اور عافیت کی حالت میں ۔

اے اللہ ! سارا  حسن و جمال تیرا  ہے ، اصل قوت و طاقت تیری  ہے ،  ساری قدرت تیری  ہے،  ساری سلطنت اور بادشاہی تیری ہے،ساری بڑائی و بزرگی تیری ہے، اور  ساری حفاظت تیری ہے،  اے اللہ! اگر میرا، میرے پیار وں کااور دوسرے مسلمانوں کا رزق  ہمیشہ سے آسمان میں ہے،  تو اسے نیچے اُتار دے (تاکہ ہماری پہنچ میں آ جائے)  اور اگر زمین کے اندر ہے تو اسے باہر نکال دے، اور اگر دور ہے تو (ہم سے) قریب کردے، اور اگر  کم ہے  تو  اسے بڑھا دے؛اور اگر وہ (رزق) موجود نہیں ہے  تو اسے وجود عطا  فرمادے، اور اگر (ہمارا رزق) حرام (سے ملنا لکھا ہوا) ہے، تو  اسےاپنے  نور،  اپنی رونق، اپنی طاقت وقدرت ، اور بادشاہت  وعظمت  کے طفیل  (حلال کرکے) پاک  کردے؛ اے اللہ! ہمیں  ہر لمحہ مکمل عافیت کے ساتھ وہ سب سے اچھا رزق عطا فرما،  جوتو  نےاپنے  نیک بندوں کو دیا ہے یا دے رہا ہے   ۔

3۔جہاں تک  اس دعاکے  ثبوت اور حوالے کی بات ہے تو مذکورہ  دعاایک ساتھ   نہ مل سکی ،معانی کے اعتبار سے شرعاً الفاظ کے اندر کوئی خرابی نہیں ،اس لیے پڑھ سکتے ہیں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411100415

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں