بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سورہ سجدہ کئی بار تلاوت کی تو کتنے سجدہ تلاوت کرنے ہوں گے؟


سوال

اگر سورت سجدہ 4یا5 بارتلاوت کرلی جائے اور سجدہ کرنا  یاد نہ رہے تو اس کا کیا حل ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر ایک ہی وقت و مجلس میں سورۂ سجدہ چار یا پانچ بار تلاوت کی ہو تو ایسی صورت میں ایک ہی سجدہ تلاوت کرنا کافی ہوگا، البتہ اگر مختلف اوقات و مجالس میں تلاوت کی ہو تو جتنی مرتبہ تلاوت کی ہو اتنے سجدے کرنا لازم ہوں گے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وَمِنْ حُكْمِ هَذِهِ السَّجْدَةِ التَّدَاخُلُ حَتَّى يَكْتَفِيَ فِي حَقِّ التَّالِي بِسَجْدَةٍ وَاحِدَةٍ وَإِنْ اجْتَمَعَ فِي حَقِّهِ التِّلَاوَةُ وَالسَّمَاعُ وَشَرْطُ التَّدَاخُلِ اتِّحَادُ الْآيَةِ وَاتِّحَادُ الْمَجْلِسِ حَتَّى لَوْ اخْتَلَفَ الْمَجْلِسُ وَاتَّحَدَتْ الْآيَةُ أَوْ اتَّحَدَ الْمَجْلِسُ وَاخْتَلَفَتْ الْآيَةُ لَا تَتَدَاخَلُ، كَذَا فِي الْمُحِيطِ". (الْبَابُ الثَّالِثَ عَشَرَ فِي سُجُودِ التِّلَاوَةِ، ١ / ١٣٤، ط: دار الفكر) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109201640

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں