میں گزشتہ تین ماہ سے آیت کریمہ کا ورد کررہی ہوں بہت مشکل میں ہوں پہلے ایک ہزار یا دوہزارمرتبہ پڑھتی تھی اب عشاء کےبعد313 مرتبہ اول وآخر11 باردرودشریف کے ساتھ پڑھتی ہوں اوردعاکرتی ہوں، پر کسی نےکہا کہ مسلسل اس کا ورد کرنے سےالٹااثرہوتاہے اتنا زیادہ نہیں پڑھناچاہئے یہ جلالی ورد ہے، کیا یہ بات صحیح ہے نیز میں اسےروزانہ پڑھنا جاری رکھوں یانہیں؟
آیت کریمہ پرجوقرآن کریم کی آیت ہےاس کے پڑھنےسےکوئی الٹااثرنہیں ہوتا، آپ اس کا وردجاری رکھناچاہیں تورکھ سکتی ہیں، مصائب اور پریشانیوں کودورکرنے لیے مجرب عمل ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200177
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن