بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آیت سجدہ پڑھ کر سجدہ نہیں کیا پھر اگلی دو رکعتوں میں وہی آیت پڑھ کر سجدہ کرلیا


سوال

تراویح میں آیتِ سجدہ تلاوت کی،  لیکن سجدہ کرنا بھول گئے،  پھر اگلی دو رکعتوں کے لیے نیت کی تو اس میں پھر وہی آیتِ سجدہ پڑھ کر سجدہ کرلیا تو کیا سجدۂ  تلاوت ادا ہو گیا یا نہیں?

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اسی نماز  (دو رکعت) میں سجدہ نہ کرنے کی صورت میں جب  نماز ختم ہونے کے بعد نماز کے منافی کوئی عمل کرلیا (مثلاً دوسری نماز شروع کردی وغیرہ) تو  اب اس سجدۂ تلاوت کی قضا نہیں ہے، کیوں کہ نماز میں واجب ہونے والے سجدے  کی قضا اسی نماز میں کی جاسکتی ہے، نماز مکمل ہونے کے بعد قضاکا وقت باقی نہیں رہتا، لہذا مذکورہ صورت میں نئی تحریمہ کے ساتھ  پڑھی جانے والی نماز میں جو آیتِ سجدہ پڑھ کر سجدہ کیا، اس سے گزشتہ نماز کا سجدہ ادا نہیں ہوگا،  بلکہ اس صورت میں سجدہ نہ کرنے پر توبہ اور استغفار کرے۔

’’الدر المختار مع رد المحتار‘‘  میں ہے:

"و يأثم بتأخيرها، و يقضيها مادام في حرمة الصلاة، ولو بعد السلام".

و في الرد: "(ويأثم بتأخيرها ...الخ)؛ لأنها وجبت بما هو من أفعال الصلاة، وهو القراءة و صارت من أجزائها، فوجب أدائها مضيقاً". (شامي، كتاب الصلاة، باب سجود التلاوة،٢/١١٠، ط:سعيد) فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144109200738

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں