بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ایام بیض کے روزے


سوال

ایام بیض کے روزے سنت مؤکدہ ہیں یانہیں؟

جواب

ایام بیض کے روزے سنتِ مؤکدہ نہیں بلکہ مستحب ہیں۔ ان کا رکھنا فضیلت کا باعث ہے، اور نہ رکھنے میں گناہ نہیں ہے، اگر کسی شخص کا مستقل یہ روزے رکھنے کا معمول ہے تو یہ انتہائی سعادت کی بات ہے، البتہ اگر کبھی اس سے یہ روزے رہ جائیں تو قضا یا گناہ نہیں ہوگا۔ نیز قمری مہینے کے کسی بھی حصے (اول، درمیان، آخر یا متفرق) میں تین روزے رکھ لینے سے حدیث شریف کے مطابق یہ فضیلت حاصل ہوجاتی ہے کہ جس شخص کا معمول (علاوہ رمضان المبارک کے ) ہر مہینے  تین روزے  رکھنے کا ہو، گویا اس نے ساری زندگی روزے رکھے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 375):
"والمندوب كأيام البيض من كل شهر". فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144109200935

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں