بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ایکسیڈنٹ میں وفات پانے والا شہید ہے یا نہیں؟ اور ایصال ثواب کا حکم؟


سوال

روڈ پر موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے راستے میں ایک ٹریکٹر ٹرالی نے میرے 18 سالہ جوان غیرشادی شدہ بیٹے کو کچل دیا ۔۔ کیا میرا بیٹا شہادت کے کسی زمرے میں آتا ہے؟ مجھے اپنے بیٹے کی بہت فکر رہتی ہے۔ کیا وہ سکون میں ہے۔۔ جب زندہ تھا تب میں اسکی سلامتی کیلئے سورت یاسین اکثر پڑھتا تھا اور اسکے گلے میں سورت یاسیں لکھ کر اس پر 5 مرتبہ سورت یاسین کا دم کرکے تعویذ گلے میں ڈال رکھا تھا وہ تعویذ غسل کے وقت اتارا گیا۔ کیا میرے بیٹے کا قبر میں حساب ہوا ہوگا اور کیا وہ شہید ہے اور بروز قیامت کیا وہ میرے لئے ذریعہ نجات بن سکے گا؟ اسکے لئے میں سورہ یاسین شوق سے پڑھتا ہوں اور قبر پر جا کر اسے سلام کرتا ہوں اور سورہ یاسین و دیگر قرآن مجید کی سورتیں پڑھتا ہوں تو کیا اسے اسکا ثواب ملتا ہوگا اور کیا قبر پر کھڑے ہوکر میرا کہا گیا سلام اسے ملتا ہوگا؟

جواب

  صورت مسئولہ میں ایکسیڈنٹ کے حادثے میں فوت ہونےوالا  سائل کا بیٹا آخرت کے اجر وثواب کے اعتبار سے شہید کے حکم میں ہے، یعنی: اس کو شہیدوں کا اجر وثواب اور مرتبہ ملے گا  ، اور اللہ تعالی کی رحمت سے امید ہے کہ شہید حکمی کو بھی آخرت میں شہید حقیقی کی طرح مغفرت ملے گی ۔ البتہ قرض اور حقوق العباد معاف نہیں ہوتے۔ ، باقی سائل اگر اس عظیم حادثے پر صبر کر لیتے ہیں تو  ان شاء  اللہ تعالي یہ سائل کے لئے جنت میں داخل ہونے کا سبب بنے گا ؛ کیونکہ صبر کا بدلہ جنت ہے۔  اور ایک حدیث میں ہے کہ ایسے شخص کو جنت میں ایک گھر ملے گا جس کا نام ’’’بیت الحمد’’ ہوگا۔ چنانچہ حدیث شریف میں ہے:

عن أبي موسى الأشعري، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " إذا مات ولد العبد قال الله لملائكته: قبضتم ولد عبدي، فيقولون: نعم، فيقول: قبضتم ثمرة فؤاده، فيقولون: نعم، فيقول: ماذا قال عبدي؟ فيقولون: حمدك واسترجع، فيقول الله: ابنوا لعبدي بيتا في الجنة، وسموه بيت الحمد ".

(أخرجه الامام الترمذي في سننه في باب فضل المصيبة إذا احتسب (3/ 332) برقم (1021)، ط. شركة مكتبة ومطبعة مصطفى البابي الحلبي ،  مصر، الطبعة  الثانية: 1395 هـ - 1975 م)

" حضرت ابو موسي اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب كسي بندے كا بيٹا فوت ہوجاتا ہے تو اللہ تعالى اپنے فرشتوں سے فرماتاہے تم نے ميرے بندے كےبيٹے كي روح قبض كرلي ؟تو وہ كہتےہيں: جي ہاں،  تو اللہ تعالى فرماتا ہے: تم نے اس كےدل كا پھل اور ٹكڑا قبض كرليا ؟ تو وہ كہتے ہيں جي ہاں، تواللہ تعالى فرماتاہےکہ:  ميرے بندے نے كيا كہا؟ توفرشتےجواب ديتے ہيں کہ:  اس نےتيری حمد و تعريف بیان کی اور انا للہ وانا اليہ راجعون پڑھا، تو اللہ عزوجل فرماتا ہے: ميرے بندے كےلئے جنت ميں ايك گھر تيار كردو اور اس كانام بيت الحمد ركھو " ۔

اور سائل بیٹے کے لئے سورہ یس اور دیگر سورتیں پڑھ کر جو  ایصال ثواب کرتا ہے وہ درست ہے ،  اس کا ثواب سائل کے بیٹے کو پہنچتا ہے، اور نیز سائل کا سلام بھی وہ سنتا ہے۔  اللہ تعالی آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"وكذلك لو انهزم المسلمون فوطئت دابة مسلم مسلما وصاحبها عليها أو سائق أو قائد غسل".

(الفتاوى الهندية: كتاب الصلاة، الباب الحادي والعشرون في الجنائز، الفصل السابع في الشهيد (1/ 168)، ط. رشيديه)

شرح البخاری لابن بطال میں ہے:

"(قال الله: إذا ابتليت عبدى بحبيبتيه، فصبر، عوّضته منهما الجنة)، يريد عينيه. هذا الحديث أيضا حجة فى أن الصبر على البلاء ثوابه الجنة".

(شرح البخاري لابن بطال: باب فضل من ذهب بصره (9/ 377)، ط. مكتبة الرشد - السعودية، الرياض، الطبعة  الثانية: 1423هـ =2003م)

المفاتیح شرح المصابیح میں ہے:

"عن أبي قتادة - رضي الله عنه - قال: قال رجل: يا رسول الله! أرأيت إن قتلت في سبيل الله صابرا محتسبا مقبلا غير مدبر يكفر الله عني خطاياي؟ فقال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: "نعم" فلما أدبر ناداه، فقال: "نعم إلا الدين، كذلك قال جبريل".

قوله: "محتسبا"؛ أي: لطمع ثواب الله لا للرياء. قوله: "إلا الدين": هذا يدل على أن الشهيد يغفر له الذنوب الصغائر والكبائر، إلا الدين، والمراد بالدين: حقوق الآدميين من دمائهم وأموالهم وأعراضهم؛ أعني: تطويل اللسان في عرضهم بالغيبة والبهتان والقذف، وغير ذلك من حقوق الآدميين، فإنه لا يعفى بالتوبة، بل الطريق الاستحلال منهم، أو دفع حسنات الظالم إلى المظلوم بقدر حقه، أو عناية الله في حق الظالم بأن يتوب ويتضرع إلى الله، ويبالغ في الأعمال الصالحة، حتى يرضى الله عنه ويرضي خصمه من خزانة كرمه".

(المفاتيح في شرح المصابيح: كتاب البيوع، باب الإفلاس والإنظار (3/ 468)، ط. دار النوادر، وهو من إصدارات إدارة الثقافة الإسلامية، وزارة الأوقاف الكويتية، الطبعة  الأولى: 1433 هـ = 2012 م)

فتاوی محمودیہ میں ہے:

"اگر کوئی شخص ایکسیڈنٹ سے مرجائے۔۔۔۔۔ تو وہ شہید ہے یا نہیں؟ فقط۔

الجواب حامدا ومصلیا:        اس کو بھی شہادت کا ثواب ملے گا مگر اس کو غسل وکفن دیا جائے گا۔ فقط واللہ سبحانہ وتعالی اعلم"۔

(فتاوی محمودیہ: کتاب الصلاۃ، باب احکام الشہید (9/ 304)، ط. ادارة الفاروق كراچی)

عمدۃ القاری میں ہے:

"(والمبطون) الذي مات بمرض البطن، (والمطعون) الذي مات بالطاعون. أي: لهما ثواب الشهادة. وقال القاضي البيضاوي: من مات بالطاعون أو بوجع البطن ملحق بمن قتل في سبيل الله لمشاركته إياه في بعض ما يناله من الكرامة بسبب ما كابده من الشدة، لا في جملة الأحكام والفضائل".

(عمدة القاري شرح صحيح البخاري: باب ما يذكر في الطاعون (21/ 261)، ط. دار إحياء التراث العربي ،  بيروت)

وفيه أيضًا:

"وقال الخطابي: فيه: جواز الحج عن غيره إذا كان معضوبا، ولم يجزه مالك، وهو راوي الحديث، وهو حجة عليه. وقال صاحب (الهداية) : الأصل أن الإنسان له أن يجعل ثواب عمله لغيره صلاة أو صدقة أو صوما أو غيرها، عند أهل السنة والجماعة، لما روي عنه صلى الله عليه وسلم أنه ضحى بكبشين أحدهما عن نفسه، والآخر عن أمته".

(عمدة القاري شرح صحيح البخاري: باب ما يذكر في الطاعون (21/ 261)، ط. دار إحياء التراث العربي ،  بيروت)

حاشية الطحطاوي علي مراقي الفلاح  میں ہے:

"فللإنسان أن یجعل ثواب عمله لغیره عند أهل السنة والجماعة سواء کان المجعول له حیًّا أو میتًا من غیرأن ینقص من أجره شيء. وأخرج الطبراني والبیهقي في الشعب عن ابن عمر قال: قال رسول الله ﷺ: إذا تصدق أحدکم بصدقة تطوعاً فلیجعلها عن أبو یه؛ فیکون لهما أجرها ولاینقص من أجره شيء".

(حاشیة الطحطاوي علی مراقي الفلاح، کتاب الصلاة، باب أحکام الجنائز، فصل في زیارة القبور (1/ 622)، ط.  دار الكتب العلمية بيروت، الطبعة: الطبعة الأولى: 1418هـ = 1997م)

مرقاة المفاتيح میں ہے:

"....فإن سائر الأموات أيضا يسمعون السلام والكلام، وتعرض عليهم أعمال أقاربهم في بعض الأيام".

(مرقاة المفاتيح شرح  مشكاة المصابيح: باب الجمعة (3/ 1017)، ط.دار الفكر، بيروت ، الطبعة الأولى:1422هـ = 2002م)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144309101355

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں