بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اوابین کے نوافل


سوال

میراسوال یہ ہےکہ مغرب کی نمازکےبعد دوسنتیں اوردونفل ہوتےہیں اگران کےساتھ دونفل ملادیےجائیںتوکیایہ اوابین کے نوافل ہوجائیں گے؟حضرت مولاناحکیم محمد اخترصاحب تویہ فرماتے ہیں کہ اس طرح اوابین کے نوافل ہوجائیں گے۔

جواب

مغرب کی نمازکےبعداوابین کےنام سےجونوافل پڑھی جاتی ہیںوہ چھ رکعات ہیں لیکن یہ چھ رکعات سنت مؤکدہ کی دورکعات جومغرب کے بعدپڑھی جاتی ہیں اس کوملاکرہیںیااس سے ہٹ کرہیںبعض فقہاء فرماتے ہیں کہ سنت مؤکدہ کو ملاکرچھ رکعات ہیں اوریہ دو دو رکعات پڑھی جائیں گی جبکہ مفتیٰ بہ قول یہ ہے کہ سنت مؤکدہ کے علاوہ چھ رکعات ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200097

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں