بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ذو القعدة 1446ھ 04 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

عورتوں کے لئے حلال جانوروں کے دل کھانے کا حکم۔


سوال

کیاعورتوں کے لئے حلال جانوروں کا دل کھاناحلال ہے؟

جواب

حلال جانو روں کا گوشت کھانے میں مرد اور عورت دو نوں برابر ہیں اور جانوروں کے گوشت کے حلال یا حرام ہونے میں مرد اور عورتوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے، لہذا عورتوں  کے لیے حلال جانوروں کا دل کھانا  جائز ہے ۔

قران مجید میں ہے:

" يَسْأَلُونَكَ مَاذَا أُحِلَّ لَهُمْ قُلْ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَاتُ وَمَا عَلَّمْتُمْ مِنَ الْجَوَارِحِ مُكَلِّبِينَ تُعَلِّمُونَهُنَّ مِمَّا عَلَّمَكُمُ اللَّهُ فَكُلُوا مِمَّا أَمْسَكْنَ عَلَيْكُمْ وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ."(سورة المائدة، رقم الآية:4)

ترجمہ: لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا کیا جانوران کے لئے حلال کئے گئے ہیں؟ آپ فرمادیجئے کہ تمہارے لئے کل حلال جانور حلال رکھے گئے ہیں اور جن شکاری جانوروں کو تم تعلیم دواور تم ان کوچھوڑو بھی، اور ان کو اس طریقہ سے تعلیم دو جو تم کواللہ تعالی نے تعلیم دیا ہے تو ایسے شکاری جانور جس شکار کو تمہارے لئے پکڑیں اس کو کھاؤ اوراس پر اللہ کانام بھی لیا کرو اور اللہ سے ڈرتے رہا کرو، بیشک اللہ تعالیٰ جلدی حساب لینے والے ہیں۔ (بیان القرآن)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144609100336

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں