بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کا شرمگاہ میں کپڑا رکھنے سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟


سوال

ایک مسئلہ درپیش ہے کہ لیکوریا کی وجہ سے وضو کو ٹوٹنے سے بچانے کے لئے کاٹن یا ٹشو پیپر وغیرہ رکھا جاتا ہے جس کا زیادہ حصہ بدن سے باہر ہی ہوتا ہے، کچھ اندر ہوتا ہے، کیا ایسا کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ اگر ٹوٹ جاتا ہے تو سابقہ روزوں کا کیا حکم ہے؟ امید ہے جلد جواب دے کر ممنون فرمائیں گے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں جو کاٹن یا ٹشوپیپر  وغیرہ وضو روکنے کے لیے رکھا جاتاہے جس  کا زیادہ حصہ شرمگاہ سے باہر ہوتا ہے، کچھ اندر ہوتا ہے،  اس طرح کر نے سے  روزہ  فاسد نہیں  ہوتا۔

فتاوی شامی میں ہے :

"ولو أدخلت قطنة إن غابت فسد وإن بقي طرفها في فرجها الخارج لا۔"

(‌‌باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده ، ج : 2 ، ص :  392 ، ط : دار الفكر بيروت)

فتاوى ہندیہ  میں ہے :

"ولو أدخل أصبعه في استه أو المرأة في فرجها لا يفسد، وهو المختار إلا إذا كانت مبتلة بالماء أو الدهن فحينئذ يفسد لوصول الماء أو الدهن هكذا في الظهيرية. هذا إذا كان ذاكرا للصوم، وهذا تنبيه حسن يجب أن يحفظ؛ لأن الصوم إنما يفسد في جميع الفصول إذا كان ذاكرا للصوم، وإلا فلا، هكذا في الزاهدي۔"

(الباب الرابع فيما يفسد وما لا يفسد ، النوع الأول ما يوجب القضاء دون الكفارة ، ج : 1 ، ص  : 204 ، ط : دار الفکر بیروت )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509101536

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں