بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورتوں کے لیے مہندی لگانے سنت ہے یا مستحب؟


سوال

نکاح کے دن دلہن کو مہندی لگانا سنت ہے یا عام طور پر مہندی لگانا عورتوں کے لیے  سنت ہے یا مستحب ہے؟ مکمل کیا ہے اس کی وضاحت فرمائیے۔

جواب

نکاح کا موقع ہو یا عام حالت بہرصورت عورتوں  کے  لیے مہندی  لگانا  مستحب ہے،  البتہ   شادی  کے موقع پر مہندی کی رسم کی تقریب  منعقد کرنا جائز نہیں؛  کیوں کہ یہ  بہت سارے مفاسد پر مشتمل ہوتی ہے، مثلاً: عورتوں کا مخصوص لباس پہننے کے لیے فضول خرچی کرنا، موسیقی اور رقص کی مجلس منعقد کرنا، بعض جگہ مردوں اور عورتوں کا مخلوط اجتماع وغیرہ۔

"وأما خضب اليدين والرجلين، فيستحب في حق النساء ويحرم في حق الرجال إلا للتداوي". 

(مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: باب الترجل (7/ 2828)، ط. دار الفكر، بيروت ، الطبعة  الأولى: 1422هـ = 2002م)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144406101826

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں