بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت زیرِ ناف بال کس چیز سے صاف کرے؟


سوال

کیا عورت اپنی شرم گاہ سے بال ہٹا سکتی ہے؟ اگر  ہاں تو  کس چیز سے ہٹانا چاہیے؟

جواب

عورت اور مرد دونوں کےلیے زیر ناف بالوں کا کاٹنا واجب اور ضروری ہے، ہر جمعہ اس کی صفائی کرنا مستحب ہے، بغیر کسی عذر کے چالیس دن تک یا اس سے زیادہ  مدت تک بال نہ کاٹنا مکروہ تحریمی اور موجب گناہ  ہے، لہٰذا عورت کےلیے بھی  زیر ناف بال صاف کرنا ضروری ہے، باقی عورت بلیڈ بھی استعمال کرسکتی ہے، بالوں کو اکھاڑ بھی سکتی ہے اور پاؤڈر وغیرہ بھی استعمال کرسکتی ہے۔

الغرض اصل مقصد صفائی ہے وہ جس سے بھی ہوجائے استعمال کرنا جائز ہے، البتہ عورت کےلیے بہتر یہ ہے کہ پاؤڈر یا کوئی کریم استعمال کرے، اور بلیڈ کا استعمال اس کے لیے پسندیدہ نہیں ہے۔

فتح البارى لابن حجر میں ہے:

"قال النووي ‌المراد ‌بالعانة الشعر الذي فوق ذكر الرجل وحواليه وكذا الشعر الذي حوالي فرج المرأة ونقل عن أبي العباس بن سريج أنه الشعر النابت حول حلقة الدبر فتحصل من مجموع هذا استحباب حلق جميع ما على القبل والدبر وحولهما قال وذكر الحلق لكونه هو الأغلب وإلا فيجوز الإزالة بالنورة والنتف وغيرهما .... وقال النووي وغيره السنة في إزالة شعر العانة الحلق بالموسى في حق الرجل والمرأة معا وقد ثبت الحديث الصحيح عن جابر في النهي عن طروق النساء ليلا حتى تمتشط الشعثة وتستحد المغيبة وقد تقدم شرحه في النكاح لكن يتأدى أصل السنة بالإزالة بكل مزيل وقال النووي أيضا والأولى في حق الرجل الحلق وفي حق المرأة النتف واستشكل بأن فيه ضررا على المرأة بالألم وعلى الزوج باسترخاء المحل فإن النتف يرخي المحل باتفاق الأطباء ومن ثم قال بن دقيق العيد إن بعضهم مال إلى ترجيح الحلق في حق المرأة لأن النتف يرخي المحل لكن قال بن العربي إن كانت شابة فالنتف في حقها أولى لأنه يربو مكان النتف وإن كانت كهلة فالأولى في حقها الحلق لأن النتف يرخي المحل ولو قيل الأولى في حقها التنور مطلقا لما كان بعيدا."

(قوله باب قص الشارب، ج:10، ص:343، ط:دار المعرفة)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144308100118

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں