بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کی امامت کا حکم


سوال

کیا صرف اپنے گھر کی عورتیں ایک ساتھ ہو کر تراویح  کی جماعت کر سکتی ہیں یا نہیں؟  اس کے علاوہ کوئی بھی  باہر کی عورت  نہ ہو تو کیا حکم ہے؟

جواب

فرض نماز ہو یا نفل، عورت کا عورتوں کے لیے امام بننا  مکروہِ تحریمی ہے، خواتین کے لیے یہی حکم ہے، کہ وہ تنہا اپنی نماز ادا کریں، تراویح کی جماعت نہ کریں۔

فتاوی شامی میں ہے:

" ویکره تحریماً جماعة النساء ولو في التراویح - إلی قوله - فإن فعلن تقف الإمام وسطهن فلو قدمت أثمت،(قوله ‌ويكره ‌تحريما) صرح به في الفتح والبحر (قوله ولو في التراويح) أفاد أن الكراهة في كل ما تشرع فيه جماعة الرجال فرضا أو نفلا."

(كتاب الصلوة، باب الإمامة، ج:1، ص:565، ط :سعيد)

فتاوی عالمگیری میں ہے :

"‌ويكره ‌إمامة المرأة للنساء في الصلوات كلها من الفرائض والنوافل إلا في صلاة الجنازة. هكذا في النهاية فإن فعلن وقفت الإمام وسطهن وبقيامها وسطهن لا تزول الكراهة وإن تقدمت عليهن إمامهن لم تفسد صلاتهن. هكذا في الجوهرة النيرة وصلاتهن فرادى أفضل هكذا في الخلاصة."

(كتاب الصلاة، الفصل الثالث في بيان من ىصلح امامالغيره، ج:1، ص:85، ط: رشيدية)

البحر الرائق میں ہے :

"(قوله وجماعة النساء) أي وكره ‌جماعة ‌النساء؛ لأنها لا تخلو عن ارتكاب محرم وهو قيام الإمام وسط الصف فيكره كالعراة كذا في الهداية وهو يدل على أنها كراهة تحريم؛ لأن التقدم واجب على الإمام للمواظبة من النبي - صلى الله عليه وسلم - عليه وترك الواجب موجب لكراهة التحريم المقتضية للإثم."

(كتاب الصلوة، باب جماعة النساء في الصلوة، ج:1، ص:372، ط: دارالكتب الإسلامي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144409101062

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں