کیا عورت تراویح پڑھا سکتی ہے؟
عورتوں کی نماز جماعت کے ساتھ مکروہ ہے،خواہ وہ تراویح کی ہو یا دوسری نمازوں کی ہو،لہذا عورتوں کو الگ الگ نمازپڑھنا چاہیے ۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(و) يكره تحريما (جماعة النساء) ولو التراويح ... قوله: و لو في التراويح) أفاد أن الكراهة في كل ما تشرع فيه جماعة الرجال فرضًا أو نفلًا".
(كتاب الصلاة، باب الإمامة، ج:1، ص:565، ط: سعيد)
فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144509102312
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن