بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کا مرد کی آوز میں بیان سننے کاحکم


سوال

کیا عورتوں کے لئے غیر محرم کا دیکھنا جائز ہے ؟ اگر نہیں ہےتو عورتیں بیان وغیرہ کیوں سنتی ہیں علماء کے۔

جواب

واضح رہے کہ عورت کے لیےبوقت ضرورت مردکی آواز سنناجائزہے،ضرورت کے بقدرگفتگوبھی کرسکتی ہے۔

لہذ اصورت مسئولہ میں یہ ہی حکم تقریر،حمدونعت کے اشعار وغیرہ سننے کابھی ہے،البتہ اگرمردکی آواز کی وجہ سے  فتنہ کا خوف  ہواورذہن میں پراگندہ خیالات پیداہونے کااندیشہ ہوتوممنوع ہے۔

فتاوی شامی میں  ہے :

"ويؤخذ مما هنا تقييده بما إذا كان ‌بغير ‌شهوة فلو بها منع مطلقا والعلة والله أعلم خوف الفتنة".

(کتا ب الحظر والاباحۃ،372/6،سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410101954

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں