بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جمادى الاخرى 1446ھ 13 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

اولاد کا حساب کرکے جادو معلوم کرنا


سوال

میں نے اولاد کے بارے میں حساب کروانا ہے کہ کوئی جادو بندش تو نہیں!

جواب

ناموں وغیرہ کے حروف نکال کر حساب کرکے جادو وغیرہ معلوم کرنے کی شریعت میں کوئی حیثیت نہیں ہے، اور ان باتوں پر یقین رکھنا ، بلکہ ایسے لوگوں کے پاس  جانا ہی شرعًا جائز نہیں ہے جو مستقبل کی یا پوشیدہ باتوں کی خبر معلوم کرکے بتانے کا دعویٰ کریں۔

اگر آپ  یا آپ کے اولاد کسی قسم کے مشکل حالات کا شکار ہیں تو اللہ پاک سے دعا و استغفار کا اہتمام کیجیے، پنج وقتہ نماز پورے اہتمام سے ادا کیجیے، اور صبح و شام اور مختلف مناسبات سے مسنون دعائیں پڑھنے کا اہتمام کیجیے، نیز آیۃ الکرسی اور آخری تین قل صبح و شام کم از کم تین تین مرتبہ پڑھ کر پورے جسم پر پھونک دیا کریں۔

نوٹ: یہاں صرف شرعی مسائل کے حوالے سے راہ نمائی کی جاتی ہے، لہٰذا اگر آپ کو  کسی پیش آمدہ شرعی مسئلہ  کا حل معلوم کرنا ہو تو مکمل وضاحت کے ساتھ یہاں سوال ارسال کرسکتے ہیں، سوال ضابطے کے مطابق ہونے کی صورت میں ان شاء اللہ جواب جاری کردیا جائے گا۔  فقط   واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201327

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں