بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آواز سے تلاوت ہورہی ہو تو دوسرے شخص کا تلاوت کرنا


سوال

جب قرآنِ  پاک کی تلاوت آواز سے کی جا رہی ہو، اس وقت دوسرے کا تلاوت کرنا کیسا ہے؟

جواب

قرآن پاک کی تلاوت کے وقت تلاوت کو سنناقرآن کا حق ہے ؛تاکہ مسلمان قرآن کی طرف اپنی توجہ رکھے اور اس سے بے توجہی کرکے اس کا حق ضائع  نہ کرے۔ جس جگہ آواز سے تلاوت کی جارہی ہو، اس وقت اگر کوئی دوسرا قرآن ہی کی تلاوت میں مشغول ہوجائے تو یہ قرآن سے بے توجہی نہیں ہے، بلکہ قرآن کا حق ادا کرنے ہی کی کوشش ہے؛  لہذا ایسا شخص قرآن کا حق ضائع کرنے والا نہیں کہلائے گا اور نہ ہی گناہ گار ہوگا، بلکہ اسے اپنے عمل (تلاوت) پر ثواب ملے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 546):

"(قوله: يجب الاستماع للقراءة مطلقًا) أي في الصلاة و خارجها؛ لأنّ الآية و إن كانت واردةً في الصلاة على ما مر فالعبرة لعموم اللفظ لا لخصوص السبب، ثم هذا حيث لا عذر؛ ولذا قال في القنية: صبي يقرأ في البيت و أهله مشغولون بالعمل يعذرون في ترك الاستماع إن افتتحوا العمل قبل القراءة و إلا فلا، و كذا قراءة الفقه عند قراءة القرآن. و في الفتح عن الخلاصة: رجل يكتب الفقه و بجنبه رجل يقرأ القرآن فلايمكنه استماع القرآن فالإثم على القارئ و على هذا لو قرأ على السطح و الناس نيام يأثم اهـ أي لأنه يكون سببًا لإعراضهم عن استماعه، أو لأنه يؤذيهم بإيقاظهم تأمل.

مطلب الاستماع للقرآن فرض كفاية

و في شرح المنية: و الأصل أن الاستماع للقرآن فرض كفاية؛ لأنّه لإقامة حقّه بأن يكون ملتفتًا إليه غير مضيع، و ذلك يحصل بإنصات البعض؛ كما في رد السلام حين كان لرعاية حق المسلم كفى فيه البعض عن الكلّ، إلا أنه يجب على القارئ احترامه بأن لايقرأه في الأسواق و مواضع الاشتغال، فإذا قرأه فيها كان هو المضيع لحرمته، فيكون الإثم عليه دون أهل الاشتغال دفعّا للحرج، و تمامه في ط. و نقل الحموي عن أستاذه قاضي القضاة يحيى الشهير بمنقاري زاده أن له رسالةً حقق فيها أن استماع القرآن فرض عين."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201989

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں