بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اوبین میں سنتِ مؤکدہ کو شامل کرنا


سوال

اوابین کی نماز کے بارے میں وضاحت کریں اور کیا مغرب  کی سنتوں کو اوابین کے ساتھ شامل کر سکتے ہیں؟  کتنی رکعت پڑھنی چاہیے چار رکعت کہیں سے ثابت ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مغرب کی نماز کے بعد اوابین کےنام سے جو نوافل پڑھی جاتی ہیں وہ چھ رکعات ہیں، مفتی بہ قول کے مطابق یہ چھ رکعات مغرب کے بعد کی دو رکعات سنتِ مؤکدہ  کے علاوہ ہیں،البتہ اگر وقت کم ہے تو سنتِ مؤکدہ کو ملا کر چھ رکعات ادا کرنے سے بھی یہ فضیلت حاصل ہوجائے گی۔

مرقاۃ المفاتیح میں ہے :

"المفهوم أن الركعتين الراتبتين داخلتان في الست."

(کتاب الصلوٰۃ،باب السنن وفضائلھا،894/3،ط: دار الفكر)

 

تنویرالابصار مع الدر المختار میں ہے:

"(ست بعد المغرب) لیكتب من الأوابین (بتسلیمة) أو ثنتین أو ثلاث، و هل تحسب المؤكدة من المستحب و يؤدي الكل بتسليمة واحدة؟ اختار الكمال: نعم."

(کتاب الصلاۃ،13/2،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144506101151

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں