بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت زائد بال کس چیز سے صاف کرے؟


سوال

کیا عورت کو جسم سے غیر ضروری بال اُتارنے کے لیے لوہا استعمال کرنا جائز ہے؟

جواب

عورت کے لیے مسنون یہ  ہے کہ وہ بدن کےزائدبال نوچ کرصاف کیاکرے،تاہم اگروہ پاؤڈریابال صفاکریم  وغیرہ  استعمال کرےتو  اس کی بھی گنجائش ہے۔البتہ استرہ یا بلیڈ وغیرہ کا استعمال خواتین کے لیے مکروہ (ناپسندیدہ)  ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"و في الأشباه: و السنة في عانة المرأة النتف."

(باب الحظر و الإباحة، 6/ 406 ، ط: سعید)

بذل المجھودشرح سنن ابی داؤدمیں ہے:

"(و تستحد) أي: تستعمل الحديد بحلق شعر العانة (المغيبة) التي غاب عنها زوجها، وأراد بالاستحداد أن تعالج شعر عانتها بما هو المعتاد من أمر النساء، يعنى من ‌النتف و التَّنَوُّر، و لم يرد به استعمال الحديد، فإن ذلك غير مستحسن في أمرهن."

(ج،9،ص،514،ط:مرکزالشیخ ابی الحسن الندوی)

مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"و تستحدّ المغيبة) بضم الميم و كسر الغين و هي التي غاب زوجها أي: تستعمل الحديدة أي الموسى لحلق العانة، و قيل: هو كناية عن معالجتهن بالنتف و استعمال النورة لأنهن لاتستعملن الحديدة."

(كتاب النكاح،ج6/ ص،270،ط:مکتبۃ التجاریہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307102111

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں